یورپی یونین کی نئی پابندیوں کی زد میں آنے والے 50 اداروں میں بھارتی کمپنیاں شامل

نئی دہلی : یورپی یونین نے یوکرین جنگ پر روس کی جنگی معیشت کو نشانہ بنانے کے لئے 50 کمپنیوں پر نئی پابندیاں تجویزکی ہیں جن کی زد میں بھارتی کمپنیاں بھی آتی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے امور خارجہ کاجا کالس نے کہا کہ نئی فہرستوں میں 30 سے زائد عہدوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن کا تعلق ڈرون کی تیاری اور برآمد سے متعلق چین، ترکی، کرغزستان، قازقستان، متحدہ عرب امارات اور بھارت میں قائم فرموں پر پابندی سےہے۔ان پابندیوں میں تیسرے ممالک کے بینکوں، ہتھیاروں کے مینوفیکچررز، تیل کے تاجروں اور کرپٹو آپریٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جن پر پابندیوں سے بچنے میں ماسکو کی مدد کرنے کا الزام ہے۔اس میں تقریباً 90 بینکوں پر اثاثے منجمد کرنے، 11 کرپٹو پلیٹ فارمز پر لین دین پر پابندی اور روسی توانائی کی برآمدات پر روک لگانے کی بھی تجویز ہے۔کالس نے کہا کہ برسلز دو سالوں میں اپنی سب سے بڑی پابندیوں کی فہرست تیار کر رہا ہے تاکہ روس جنگ کے لیے فنڈز اکٹھا نہ کرسکے۔






