مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے: حریت کانفرنس

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت علاقے میں تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی اور کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت لوگوں کو من مانے طریقے سے گرفتار اور نظربند کرنے کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر کشمیریوں کو آباد کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل فراہم کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر رہی ہے جبکہ کشمیریوں کوعالمی طور پر تسلیم شدہ ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بنیادی رکاوٹ ہے اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی پر بھارت کوسزا ملنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button