بھارت

بھارت: دلت نوجوان کی تشدد سے موت، اہل خانہ کا آخری رسومات ادا کرنے سے انکار

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں ایک 18 سالہ دلت نوجوان کولاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیاجس پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے جبکہ اہل خانہ اور گاو¿ں والوں نے تمام حملہ آوروں کی گرفتاری تک آخری رسومات اداکرنے سے انکارکردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کیتن لال کو پرتاپ گڑھ بلاک کے گاوں کھول گڑھ میں ایک لڑکی نے بلایا جس سے وہ چھ ماہ سے رابطے میں تھا۔ اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ جب کیتن ایک دوست کے ساتھ وہاں پہنچا تو انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا اور لڑکی کے رشتہ داروں نے ان پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔مقتول کے والد دھن پال لال نے کہا کہ حملہ آوروں نے کیتن کے ہاتھوں اورپیروں کی انگلیوںکے ناخن نکالنے کی کوشش کی، اس کے پاو¿ں میں لوہے کے کیل ٹھونک دیے اور اس کے جنسی اعضا کو شدید نقصان پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ اس کی کمر، سینے اور دیگر اعضاءپرگہرے زخم ہیں۔کیتن نے باﺅراری ضلع اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ مشتعل دیہاتیوں نے ہسپتال کے باہرمظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس تمام ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button