IndoPakWar

اوآئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم ، تنازعہ کشمیر کے حل پر زور

جدہ:
اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروسکے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کو جموں و کشمیر کے تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو پرامن طریقے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے اپنے اصولی اور مضبوط موقف کا بھی اعادہ کیا۔جنرل سیکرٹریٹ نے بین الاقوامی برادری سے اس سلسلے میں کوششیں دوگنا کرنے پرزوردیا۔ او آئی سی نے ان تمام ممالک کی بھی تعریف کی جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں کیں۔اس سے قبل او آئی سی نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر کیے گئے بلا جواز بھارتی حملوں سمیت جنوبی ایشیا کے خطے میں فوجی کشیدگی پر سخت شدید تشویش کا اظہار کیاتھا۔تنظیم نے دنوںممالک پر زیادہ سے زیادہ تحمل اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے پر بھی زور دیاتھا جن خطے کے عدم استحکام کا خطرہ ہو۔او آئی سی نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین خصوصا ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، اور شہریوں، رہائشی علاقوں، اور عبادت گاہوں سمیت شہری سہولیات کے تحفظ کے لیے اپنے مضبوط موقف کی تصدیق کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button