مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمرفاروق کاسرینگر میں سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق نے سرینگر کے علاقے راجوری کدل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرحوم غلام محمد بٹ کے فرزند فاروق احمد بٹ کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق احمد بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔میرواعظ نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بٹ خاندان اور میرواعظ خاندان کے درمیان طویل اور گہرے تعلقات کو یاد کیا۔ انہوں نے مرحوم غلام محمدبٹ کو تنظیم کے ایک مخلص، فعال اور اہم رکن کے طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شہیدِ ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کے ساتھ گہرا تعلق تھا اور وہ پوری زندگی تحریک اور تنظیمی مقاصد سے وابستہ رہے۔میرواعظ نے مرحوم فاروق احمد بٹ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے بیٹوں، بیٹیوں اور دیگر اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
بعد ازاں میرواعظ ہارون پہنچے جہاں انہوں نے معروف معالج، مورخ اور مصنف ڈاکٹر جاوید اقبال کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے میرواعظ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button