بھارت

مودی کے بھارت میں خواتین اپنی سلامتی اور تحفظ کے مسئلے کا بدستور شکار

ممبئی میں دو افراد نے غیر ملکی خاتون سیاح کو سخت ہراساں کیا

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کیے جانے کے واقعے نے مودی کے بھارت میںخواتین کی سلامتی اور تحفظ کے مسئلے کی طرف نئی توجہ مبذول کرائی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون سیاح Ines Fariaنے سوشل میڈیا پر واقعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دو افراد کو مسلسل اسکا پیچھا کرتے اور سیلفی کا تقاضا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہ لوگ خاتون سیاح کا تقریبا 15منٹ تک پیچھا کرتے رہے جس کی وجہ سے وہ سخت خوف و دہشت کا شکار ہوگئی۔معروف یو ٹوبر Fariaجو گزشتہ دو ماہ سے بھارت کے دورے پر ہیں ، کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے اسے ہلا کے رکھ دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button