مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی اہلکار اتفاقا ایک بارودی سرنگ پر قدم آنے کی وجہ سے ہونے والے دھماکہ میں زخمی ہو اہے ۔
ادھر ضلع پونچھ میں بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس سے ایک پورٹرہلاک ہو گیاہے۔ بی ایس ایف کی 153ویں بٹالین سے وابستہ پورٹر 32سالہ مشتاق احمد ضلع کے بالائی علاقے چیمبر کناری میں پھسل کر گرنے سے ہلاک ہو اہے ۔






