مقبوضہ جموں و کشمیر

اشرف صحرائی جموں وکشمیر قابل فخر بیٹے اور مزاحمت کی علامت تھے ،نعیم خان

download (2)نئی دلی 05مئی (کے ایم ایس)
متحدہ جمہوری حریت فورم کے سرپرست نعیم احمد خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شہید محمد اشرف صحرائی کو ان کے پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نعیم احمد خان نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میںاشرف صحرائی اور ان کے اہلخانہ کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ شہید رہنماء مزاحمت کی ایک علامت ،کشمیر کے قابل فخر بیٹوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا ۔جاری آزادی کی جدوجہد میں اشرف صحرائی کی خدمات مزاحمتی تاریخ کا ایک روشن باب اورآئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔نعیم خان نے مزید کہا کہ شہیداشرف صحرائی کو جموں وکشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،جنہوں نے اپنے نظریات پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے موت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کشمیری قوم پر زور دیا کہ وہ شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکلیں، جنہیں دوران حراست شہید کئے جانے کے بعد عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے قابض انتظامیہ کے حکم پر خفیہ طور پر دفن کر دیا گیا۔نعیم خان نے اشرف صحرائی کی جیل میں موت کو حراستی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی حکومتیں کشمیر میں سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے غیر قانونی نظربندی کے دوران کشمیری رہنمائوں کے قتل کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں۔انہوں نے سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی جبری گرفتاریوںکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ہزاروں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت نظربند کر رکھا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button