مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکان جل کر خاکستر
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ ضلع کے علاقے پالپورہ سونہ وارمیں ایک گھر میں نمودارہوئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔