مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: گوجر بکروال طبقے کے گھروں کی مسماری کے خلاف احتجاج

جموں3 1جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سینکڑوںلوگوں نے جموں شہر کے مضافاتی علاقے روپ نگر علاقے میں گجربکروال مسلمانوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گجروں اور بکروالوں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ خاندان حکام کی جانب سے شروع کی گئی مسماری مہم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ دہائیوں سے زائد عرصے سے یہاں رہ رہے ہیں اور اب انہیں قابض انتظامیہ نے سردیوں میں بغیر کسی نوٹس کے بے گھر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حیران رہ گئے جب پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آکر ہمارے گھروں کو مسمار کیا۔کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں نے مظاہرین میں شامل ہو کر مین روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مسلم قبائل کے مکانات کے انہدام پر سوال اٹھاتے ہوئے مکینوں سے کہا کہ وہ اس طرح کے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ مودی حکومت ایک طرف قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے جب کہ دوسری طرف ان کے ساتھ ایسا بہیمانہ سلوک کر رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button