بھارت
بھارت :بہار میں مسلمان نوجوان پر تشدد، تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا
پٹنہ:بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک کالج کیمپس میں ایک مسلمان نوجوان نبی حسن پر وحشیانہ حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان نوجوان کو لاٹھی اور بیلٹ سے مارا پیٹا جاتاہے، اٹھک بیٹھک کرنے اور تھوک چاٹنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ لوگوں کا ایک بڑ ا ہجوم خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اورکوئی مداخلت کرنے کی جرات نہیں کرتا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے تک نبی حسن کے اہل خانہ کو حملے کا علم نہیں تھا۔ اس کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہاکہ ان کے بیٹے کی جان خطرے میںہے۔