مقبوضہ جموں و کشمیر
سینئر کشمیری رہنما بشیر احمد طوطاکے بھائی انتقال کر گئے، حریت رہنمائوں کا اظہار تعزیت
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت رہنما بشیر احمد طوطا کے بھائی عبدالرحمان طوطا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بشیر احمدطوطا سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔ غلام محمد خان سوپوری، امتیاز ریشی، شکیل الرحمان، مولانا مصعب ندوی، امتیاز خان سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے مختلف رہنمائوں نے بشیر احمد طوطاکی رہائش گاہ پر جاکران سے اظہار ہمدردی کیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں محمود احمد ساغر، زاہد اشرف اور دیگر نے بھی بشیر احمد طوطا سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیاہے۔