بھارت

مسلمانوں پر مظالم سے متعلق سوال، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر کو معطل کردیا

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں قائم ”جامعہ ملیہ اسلامیہ“ نے ایک پرچے میں "مسلمانوں کے خلاف مظالم” سے متعلق سوال شامل کرنے پر سماجی خدمات کے ایک پروفیسرڈاکٹر وریندر بالاجی شاہرے کو معطل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے پولیس میں ایف آئی آربھی درج کی جائے گی۔ جامعہ کی انتظامیہ نے سوال کو اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے والا قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں پروفیسر کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کیا گیا ہے.
بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ سماجی خدمات کے شعبے کے پروفیسرڈاکٹر وریندر بالاجی شاہرے نے امتحانی پرچے میں ایک ایسا سوال ڈالا جس میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر تھا، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس کو غفلت اور لاپرواہی قرار دیتے ہوئے پروفیسر کو معطل کر دیا۔پروفیسر کی معطلی کا حکم 23 دسمبر کو جاری ہوا ۔ پروفیسر کو یونیورسٹی انتظامیہ کے پیشگی اجازت کے بغیر نئی دلی سے باہر جانے سے منع کیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر مشیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں پروفیسر کے سوال کو اشتعال انگیز قرار دیا، جس پر یونیورسٹی نے فوری کارروائی کی۔KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button