بھارت

برطانیہ کی مشنریز آف چیریٹی اور دیگراین جی اوز پر کے لائسنسوں کی تجدید سے انکار پر بھارت پر تنقید

لندن 07 جنوری (کے ایم ایس)
برطانوی دارلعمراء کے ارکان نے مدر ٹریسا کے قائم کردہ خیراتی ادارے مشنریز آف چیریٹی اور آکسفیم سمیت تقریباچھ ہزار غیر سرکاری تنظیموں کی غیر ملکی فنڈنگ کے لائسنسوں کی تجدید سے انکار پر بھارت کو کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے25دسمبرکو مشنریز آف چیریٹی کی رجسٹریشن کی تجدید کی درخواست کو فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے)کے تحت مسترد کردیاتھا ۔ ہائوس آف لارڈز میں اس معاملے پر بحث کا آغاز کا پینٹری گارتھ کے لارڈ ہیریس کے سوال کے بعد شروع ہواکہ کیا برطانوی حکومت بھارت کی طرف سے مشنریز آف چیریٹی کی غیر ملکی فنڈنگ بند کئے جانے پر کیاکارروائی کر رہی ہے ۔ کم ناک کے لارڈ فولکس نے اس موقع پر تجویز دی کہ برطانیہ کو دولت مشترکہ سیکرٹریٹ جیسے کثیر الجہتی گروپوں کو اس عمل میں شامل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button