بھارت

مغربی بنگال :بی ایس ایف چوکی پر آگ گنے سے ایک افسر ہلاک

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع نارتھ 24پرگنہ میں سرحدی چوکی پر آگ لگنے کے واقعے میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک افسر ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ہنگل گنج کے علاقے میں واقع بنکرا بارڈر آئوٹ پوسٹ پر پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کے فیول ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق آگ ایک دھماکے کے بعد پھیلی، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاگی رام فیول ڈمپ کے اندر پھنس گئے اور جانبر نہ ہو سکے۔واقعے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئیں۔حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button