مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد سے 5کشمیری گرفتار کر لیے
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آبادمیں پانچ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقوں میرڈانٹر میں اذان نبی اور ماجد احمد ڈار، سرنال میں شیخ عمیس قیوم ، سکرس کے علاقے میںمحمد شفیع بٹ اور دانش حسن شیخ کو گرفتاکر لیا ہے ۔
پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوںکی مختلف بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتاری روز کا معمول ہے جسکا مقصد انہیں بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا اور ڈرا دھمکا کر تحریک آزادی سے دور رہنے پر مجبور کرنا ہے۔
اس وقت حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور عام نوجوانوں سمیت تین ہزار کے قریب کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں جہاں انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔







