مقبوضہ کشمیرکی ریاستی حیثیت کی بحالی سے ہی حالات میں بہتری ممکن ہے ، فاروق عبداللہ
سرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل ریاست کے درجے کی بحالی سے ہی مقبوضہ علاقے کے حالات میں بہتری ممکن ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی سیاسی حیثیت کی بحالی کو گورننس اور ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے واضح کیاکہ جتنی جلدی جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہو گی حالت اتنے ہی بہتر ہوں گے۔فاروق عبداللہ نے مزیدکہاکہ نیشنل کانفرنس مسلسل جموںوکشمیر کے ریاست کے درجے کی بحالی کا مطالبہ کررہی ہے اوریہ اقدام جمہوری طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے اور مقامی نمائندوں کوزیادہ بااختیار بنانے کے لیے ضروری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں اگست2019میں مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ370اور35Aکے تحت جموں وکشمیرو حاصل خصوصی حیثیت کی منسوخی کی بحالی کا مطالبہ کررہی ہیں ۔






