مقبوضہ جموں و کشمیر
ممبئی :ٹپو سلطان کے نام سے اسپورٹس کمپلیکس منسوب کئے جانے پر ہندو انتہا پسندوں کی ہنگامہ آرائی
ممبئی 27جنوری (کے ایم ایس)
ریاست میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کے نام سے ممبئی کے نواحی علاقے ملاڈ میں ایک اسپورٹس کمپلیکس منسوب کئے جانے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سمیت بجرنگ دل کے کارکنوں نے زبردست احتجاج کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی کے سرپرست وزیراسلم شیخ نے اپنے حلقہ انتخاب ملاڈ میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد سے بی جے پی اور بجرنگ دل نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے ۔ بی جے پی کے رہنماء راج پروہت نے اسپورٹس کمپلیکس ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے پر اسلم شیخ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ "ہندوتوا کے تحفظ” کے لیے سڑکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔