مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے: وزیر اعظم عمران

اسلام آباد 08 فروری (کے ایم ایس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے حل طلب تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے یہ بات حالیہ دورہ چین کے دوران چین کے معروف ٹی وی چینل ”چائنیز گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک“ (CGTN) کے ساتھ ایک انٹرویو میں میں کہی۔
عمران خان نے مسئلہ کشمیرکو پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کی بنیادی وجہ قراردیتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے تمام علاقائی تنازعات کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اختلافات کو سیاسی بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ تاہم بھارت میں ایک انتہا پسند قوم پرست حکومت ہے اور ہمیں خاص طور پر کشمیر کے حوالے سے آگے بڑھنابہت مشکل لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ واحد مسئلہ تنازعہ کشمیر ہے اوربھارت نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے بجائے حالات کو مزید خراب کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button