مقبوضہ جموں و کشمیر

مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد میں ریلی نکالی گئی

مظفر آباد 04فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد میں برہان وانی چوک سے ایک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنماء محمد یونس میر نے ریلی کی قیادت کی جبکہ ریلی میںسابق وزرا بازل نقوی، مرتضی گیلانی اور شوکت جاوید میر، سردار اشتیاق اعوان، ریاض اعوان، ایڈووکیٹ سردار رمضان، ایڈووکیٹ سردار اورنگزیب، خورشید اعوان، سید واجد شاہ، حسیب کاظمی، راجہ ناہید خان، سید وقاص گیلانی، ریاض گیلانی، انور گیلانی، سردار وہاب،عبدالغفور عباسی، شفیق انقلابی،مختار بھٹی، قاسم خان، بشیر بٹ، غازی شاہ، نوید کاظمی، غلام محمد قریشی، چوہدری عبدالشکوراور عامر عباسی کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے مقررین نے اس موقع پر کہاکہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت دئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی قائم نہیں ہو سکتی انہوں نے عالمی برادری، او آئی سی، اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہرگز تنہا نہیں ہیں اور پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ ایک دن ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔ برہان وانی چوک سے شروع ہونے والی ریلی پریس کلب سے ہوتی ہوئی دربار سخی سہیلی سرکار کے احاطہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button