مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش کے کسان نے بارش سے فصلوں کی تباہی کے بعد خودکشی کر لی

فیروز آباد 14 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں ایک 27 سالہ کسان نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو سال اور چھ ماہ کے دو بچوں کے باپ ستیندرکمار کو ضلع فیروز آباد کے علاقے جٹاو¿ میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ستیندر کے بڑے بھائی یتیندر کمار نے کہاکہ ستیندر گزشتہ کچھ دنوں سے ٹھیک سے نہیں کھا رہے تھے اور ہم سے بہت کم بات کررہے تھے۔ گزشتہ ماہ ضلع فیروز آباد کے بلاک نارکھی میں ایک 42 سالہ کسان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیاتھا جب اس کی گندم اور سرسوں کی فصل بارش اور ژالہ باری سے تباہ ہو گئی۔ رامیشور کمارنے جس کی لاش ایک کھیت سے ملی، 10 بیگہ زمین پر آلو بویا تھا اور مزید 15 بیگہ کرائے پر لیا تھا جس پر گندم بوئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button