مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی میڈیا افغانستان بارے منفی پروپیگنڈہ بند کرے ، طالبان

کابل یکم ستمبر(کے ایم ایس )
افغانستان میں طالبان کے سرکردہ رہنماء انس حقانی نے عالمی ذرائع ابلاغ خصوصا بھارتی میڈیا پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کے بارے میں منفی خبریں دینے سے گریز کریں اور انہیں ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا موقع دیں کیونکہ و ہ پورے افغانستان کی بہتری چاہتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انس حقانی نےCNN-News18چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیس سال جدوجہد کی ہے۔ ہمارے بارے میں بہت سارے منفی پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں جوکہ سب کے سب غلط ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حقانی نیٹ ورک کچھ نہیں ہے اور ہم سب کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عالمی میڈیاخصوصا بھارت ان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، جس سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنگ میں کبھی کوئی پاکستانی ہتھیار استعمال نہیں ہوااوریہ تمام الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ طالبان بھارتی حکومت کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انس حقانی نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمارے بارے میں غلط سوچے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے بیس برس تک ہمارے دشمن کی مدد کی ہے لیکن ہم سب کچھ بھول کر تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button