مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: میسور کے کالج میں طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت

da96807e-e828-451e-81a0-329db9d6c752میسور 19 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں جہاں ہائی کورٹ نے کسی بھی کالج کے کلاس رومز میں طلباءکے مذہبی لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے، وہیں ریاست کے شہر میسور میں ایک نجی کالج نے مسلمان طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میسور کے ایک تاریخی نجی کالج نے پہلی بار مسلمان طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دی ہے جبکہ گزشتہ چند ہفتوں سے کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ چل رہا ہے۔کرناٹک میں رواں سال جنوری میں ضلع ا±ڈپی کے پیو کالج کی انتظامیہ نے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کو کلاسوں میں جانے سے روک دیا جس کے خلاف مسلمان طالبات نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ اڈپی ڈسٹرکٹ کالج کی طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد اسکولوں اور کالجوں میں اس وقت تک مذہبی لباس پہننے پر پابندی عائد کرنے کاعبوری حکم جاری کیاہے جب تک کہ مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔
دریں اثناءپولیس نے حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ٹمکور کالج کی 20 مسلمان طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button