مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹرچسپاں،لوگوں سے یکم ستمبر کو ہڑتال، مارچ کرنے کی اپیل

سرینگر31اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ یکم ستمبر جمعرات کو بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل ہڑتال اور حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے گزشتہ سال یکم ستمبر کو بھارتی پولیس کی حراست میں حیدر پورہ سرینگرمیں اپنی رہائش گاہ پرجام شہادت نوش کیاتھا جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے پہلے ہی یکم ستمبر کو مکمل ہڑتال اور حیدر پورہ کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ پوسٹر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، صدائے مظلومین جموں و کشمیر اور دیگر تنظیموں نے مختلف علاقوں میںچسپاں کئے تھے۔ ان میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام سے بھی سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہدا ء کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button