مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے

مودی حکومت صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے،نیشنل کانفرنس
سرینگر10 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوںکے دوران آج پلوامہ اور سرینگر کے اضلاع میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے پلوامہ کے علاقے بٹ پورہ نینا میں دو جبکہ سری نگر کے علاقے حضرت بل میں ایک نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے دونوں علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی جبکہ صحافیوں کو بھی فوجی آپریشنوں کی کوریج سے روک دیا گیا۔
نیشنل کانفرنس نے سری نگر میں پارٹی صدر فاروق عبداللہ کی صدارت میں ہونے والی اپنی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں مودی حکومت کی طرف سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ نیشنل کانفرنس نے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ صحافیوں کو مرعوب کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال بند کرے ۔ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ بھارتی حکومت ایک بھی تنقیدی لفظ برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔
انڈین نیشنل کانگریس کمیٹی برائے مقبوضہ جموںوکشمیر کی انچارجRajni Patil نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر میں امن و اماں اور ہم آہنگی کی فضا کو خراب کیا ہے۔
مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک شخص کی غیر قانونی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے متعلقہ شخص پر کالا قانون لگاتے ہوئے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔ قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ سینکڑوں حریت رہنما، کارکن اور نوجوان اب بھی بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے کالے قانون کے تحت بند ہیں۔
لاپتہ بھارتی فوجی سمیر احمد کی لاش آج ضلع بڈگام کے علاقے کھاگ سے برآمد ہوئی ۔ فوجی منگل کو ضلع کے علاقے لوکی پورہ میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو ا تھا۔
کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس کے موقع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ کونسل کی طرف سے جموں و کشمیر کو نظر انداز کرنے سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں ظلم وستم جاری رکھنے کی شہ ملی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button