بھارت

برہموس ٹیسٹ کی ناکامی سے پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی تھی،رپورٹ

اسلام آباد، 13 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی سپرسونک میزائل برہموس کے تجرے کی ناکامی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ سکتی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں میزائل غلطی سے پاکستان کے ایک علاقے میں داغے جانے کے بھارتی حکومت کے عتراف نے سپر سونگ میزائل اس کی ساکھ کے بارے میں بہت سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی کاروباری مقاصد کے لیے جان بوجھ کر تکنیکی خطرات کو نظر انداز کر رہا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ براہموس میزائل کی تکنیکی کارکردگی کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی طرف سے اسکی خریداری خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button