بھارت

”بی جے پی“دور میں لوگ خوف میں جی رہے ہیں،کپل سبل

نئی دلی25 ستمبر (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کے سابق رہنما اور سینئر وکیل کپل سبل نے کہا ہے کہ بھارت میں لوگ تحقیقاتی ایجنسیوں اور پولیس کے خوف میںجی رہے ہیں۔
کپل سبل نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ نفرت بھڑکانے والی تقاریر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس سے انہیں حوصلہ ملتا ہے کہ وہ اپنی مزید ایسی تقاریر کریں۔ انہوںنے کہ ساری آبادی ڈری ہوئی ہے ،ہم مسلسل خوف میں جی رہے ہیں،ہمیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا خوف ہے ، سی بی آئی کا خوف ہے ، پولیس کا ڈر ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں کسی پر بھروسہ نہیں رہا۔ 74سالہ سپل سبل نے بھارتی عدلیہ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ غریب آدمی عدالت نہیں آسکتا کیوںکہ اسکے پاس پیسے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نظام عدلیہ پر سے بھی لوگوں کا بھروسہ اٹھتا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button