مقبوضہ جموں و کشمیر

بلال غنی لون کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابترصورتحال پر اظہار تشویش

سرینگر 09 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سینئر حریت رہنما بلال غنی لون نے مقبوضہ علاقے کی ابترصورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بلال غنی لون نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگو ں کو سیاسی آواز بلند کرنے اور نما ز جنازروں میں شرکت سے روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جیسا کہ بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی نماز جنازہ سے لوگوں کو دور رکھا گیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ بدقسمی ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرتی ہوئی صحت کا نوٹس نہیں لے رہیں ۔ انہوںنے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظر بندی کی بھی مذمت کی۔
بلال غنی لون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button