مقبوضہ جموں و کشمیر

فرقہ پرست عناصر نے جموں وکشمیر کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، فاروق عبداللہ

abdullah-farooqجموں11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ 370اور35اے کی دفعات کی بحالی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے والوں کو مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں خطے کے ضلع ادھمپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جموںوکشمیر کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں نہیں مل رہیں، ہمارے باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموں خطے کے لوگوں کو بھی اب اچھی طرح معلوم ہو گیا ہے کہ دفعہ 370اور 35اے ختم ہونے سے ہمیں کتنا نقصان ہوا۔ انہوںنے کہا کہ اس نازک صورتحال میں ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ، ہر طبقہ اور ہر مذہب کے لوگوں کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ فرقہ پرست عناصر نے جموںوکشمیر کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل جموں خطے کے لوگوں کو سبز باغ دکھائے تھے لیکن بعد میںانکے مسائل کو بھی حل نہیں کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button