مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کیے جانے کی مذمت

سرینگر24 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیر ی نوجوانوں کو ہراساں کیے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حیرت کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو اس بہانے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ سال محرم کے جلوسوں کے دوران سرینگر کے علاقوں حسن آباد، میر بہری میں نعرے بازی میں ملوث تھے۔ انہوں نے بیگناہ نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنے مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button