مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں دھماکے سے ایک بھارتی فوجی زخمی
سرینگر10 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج سرینگر شہر میں دستی بم کے ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے چھانہ پورہ میں نامعلوم مسلح افراد کے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے کیمپ پر دستی بم کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔دھماکے میں ایک خاتون بھی زخمی ہو ئی ۔ واقعے کے فورابعد بھاری فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔