مقبوضہ جموں و کشمیر
مودی حکومت نے فوج کی مزید دو بٹالین جموں میں تعینات کر دیں
سری نگر:مودی حکومت نے فوج کی آسام رائفلز کی مزید دو بٹالین اور ایک سیکٹر ہیڈ کوارٹر کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں منتقل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریباً 2ہزار اہلکاروں پر مشتمل فوج کی آسام رائفلز کی دو بٹالین اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر کو ریاست ناگالینڈ سے جموں منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ مزید فوجی جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں تعینات کیے گئے ہیں۔مزید فوجیوں کو نام نہاد اسمبلی انتخابات کیلئے حفاظی انتظامات کی آڑ میں تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت پہلے ہی جموں ، راجوری ، پونچھ ، کٹھوعہ وغیرہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کے مزید تین ہزار جبکہ پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے دو ہزار اضافی اہلکار تعینات کر چکی ہے۔KMS