مقبوضہ جموں و کشمیر

فریدہ بہن جی کا شہید سجاد کینو کو خراج عقیدت

07 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماءفریدہ بہن جی نے تحریک آزادی کشمیر کے کارکن سجاد احمد کینوکو ان کے 27ویںیوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکا عظیم مشن ہر قیمت پر پایہ ءتکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ شہداءنے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیںجو ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی حفاظت ہر کشمیری کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قربانیوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ فریدہ بہن جی نے کہا کہ بھارت طاقت کے وحشانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
بھارتی فوجیوں نے سجاد احمد کینو کو 8جنوری 1996 کوشہید کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button