مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :زوجیلا پاس پر برفانی تودہ گرنے سے سات افراد کی جانیں ضائع، پانچ زخمی

Image

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم سات افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ پانچ زخمی ہو گئے، کئی گاڑیاں برف اور ملبے تلے دب گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ "برفانی تودہ گرنے سے سات افراد جانوں سے گئے اور پانچ زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی گاڑیاں برف کے نیچے دب گئی ہیں۔
زوجیلا پاس، جو وادی کشمیر کو لداخ سے ملاتا ہے، برفانی تودے کے بعد ٹریفک کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button