مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :سڑک کے حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ،دو زخمی

سرینگر 13اپریل(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے منکوٹ سیکٹر میں بلونی فارورڈ ایریا کے قریب ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک اور دو فوجی زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس سے ڈی این پانڈے نامی جے سی او موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو فوجی نائیک بھارت جگدالے اور وجے پوار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایاہے کہ بھارتی فوج کی 101فیلڈ رجمنٹ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button