مقبوضہ جموں و کشمیر
عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے: صدر آزادکشمیر
مظفرآباد15مارچ (کے ایم ایس) آزاد جموںوکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ عالمی برداری کو بھارتی حکومت کی جارحیت اور اسکے جنگی جنون کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے جو جنوب ایشیائی خطے کے امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی فوجی طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر کی حکومت نے جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ،ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی جائے۔