مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر : نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد

سرینگر 02 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے بگوانی ترال کے ایک کھیت سے ایک 23 سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کچھ راہگیروں نے کھیت میں لاش دیکھی اور پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ کھیت سے ایک موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔ بعدازاں لاش کی شناخت نئی بستی ترال کے رہائشی فرحان احمد کے طور پر ہوئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button