مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:این آئی اے اور بھارتی فوج کی تلاشی کی بڑی کارروائیاں جاری

 

سرینگر13اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی اپنی بڑی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ اور ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں آج مسلسل تیسرے دن بھی تلاشی کی بڑی کارروائیاں جاری رکھیں۔تلاشی کی یہ کارروائیاں پیر کے روز سرنکوٹ میں ایک حملے میں ایک جے سی او سمیت پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد شروع کی گئی تھیں۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ آٹھ دنوں سے سرینگر ، شوپیاں ، پلوامہ ، اسلام آباد ، بارہمولہ اور بانڈی پور ہ کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ادھربھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی فوج، پولیس، ملٹری انٹیلی جنس ، انٹیلی جنس بیورو ،راء اور سی آئی کے کشمیر کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر ، شوپیاں ، پلوامہ ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں کئی گھروں پر چھاپے مارے اور لوگوں کو ہراساں کیا۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقے بیرواہ میں ایک ان پھٹے مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔ ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ان پھٹا مارٹر شیل توسہ میدان فائرنگ رینج کے قریب سے ملا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button