مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں بی جے پی کارکن قتل
لندن 21اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں حکمران بی جے پی کے ایک کارکن جیتو چودھری کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی سی پی ایسٹ پرینکا کشیپ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بی جے پی کے کارکن کو شہر کے علاقے میور وہار فیز 3 میں قتل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہداکٹھے کئے گئے ہیں۔عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار حملہ آور بی جے پی کارکن پر گولیاں چلا نے کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس شبہ ظاہر کیاہے کہ جیتو چوہدردی جو رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ تھا کو کاروباری تنازعے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔