مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک فریڈ م پارٹی کی طرف سے بھارتی دفتر خارجہ کے کشمیر بارے بیان کی شدید مذمت

DFPسرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کشمیر کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور تنازعہ کشمیر سے متعلق تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا بیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے جن میں جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرنے کے علاوہ کشمیریوں کو آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے انکا حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت تاریخی حقائق کو مسخ کر کے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جو سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجودہے۔پارٹی ترجمان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری خونریزی اور ظلم و تشدد کی مذمت بھی کی۔انہوں نے بارہمولہ، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں کشمیری نوجوانوں کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہیدکر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button