مقبوضہ جموں و کشمیر

بشیر اندرابی کاجیلوں میں نظربند سیاسی قیدیوں کی بگڑتی ہوئی صحت پراظہار تشویش

سرینگر08مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید بشیر اندرابی نے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید بشیر اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکام جیلوں میں نظربندکشمیری سیاسی قیدیوں کو صحت بخش غذا اور طبی سہولیات فراہم نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنے پر بے گناہ کشمیریوں کو قتل کررہی ہیں اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں سے متعلق خبریں نشر اور شائع کرنے پر ذرائع ابلاغ کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔سید بشیر اندرابی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو قاتل فورسزکے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کی خبریں شائع کرنے سے روک کر بھارت سچائی کو چھپانا چاہتاہے اور بیرونی دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ”سب اچھاہے”۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا جو تمام تر مشکلات کے باوجود آزادی کے مقصد کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button