مقبوضہ جموں و کشمیر

22کشمیری سیاسی نظربند بھارت کی آگرہ جیل منتقل

 

سرینگر19اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار 22کشمیریوں کو بھارتی ریاست اتر پردیش کی آگرہ جیل منتقل کردیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے ان کشمیری نظربندوں کو کوٹ بھلوال جیل جموں ، ادھمپور جیل اور کٹھوعہ جیل سے آگرہ جیل منتقل کیاہے۔آگرہ جیل منتقل کئے گئے سیاسی نظربندوں میں 9کاتعلق اسلام آباد ، 8کا پلوامہ ،3کا کولگام اور ڈوڈہ اور بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک ایک کشمیری شامل ہے ۔22 سیاسی نظربندوں کی مقبوضہ کشمیر کی جیلوں سے آگرہ جیل منتقل کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button