مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پنجاب: سکھوں کا سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ

امرتسر12 مئی (کے ایم ایس) بھارتی پنجاب میں مختلف سکھ تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے تاکہ سکھ سیاسی مقصد کے لیے ایک تحریک شروع کرنے اور تمام سکھ سیاسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرتسر کے تیجا سنگھ سمندری ہال میں گرودواروں اور سکھوں کی عبادت گاہوں کے انتظام کی ذمہ دار تنظیم شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں تین اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ اجلاس میں ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو بھارتی صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ کے علاوہ ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں کے ساتھ ملاقات کرے گی جہاں سکھ قیدیوں کا معاملہ زیر التوا ہے۔اس موقع پر منظور کی گئی ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ اگر بھارتی حکومت پرامن طریقے سے ان کے مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہی توایک زبردست جدوجہد شروع کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سکھ پارلیمنٹرینز سے ان کی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر سکھ قوم کے اجتماعی مقصد میں شامل ہونے کی اپیل کی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی پنجاب اور بیرون ممالک مقیم تارکین وطن سکھ خالصتان کے نام سے ایک آزاد وطن کے تحریک چلارہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button