مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں: بیرسٹر سلطان

میرپور آزاد کشمیر31مئی )کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے جلد ہی ایک مضبوط اور موثر سفارتی مہم شروع کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج (منگل کو)میرپور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے متحد ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کا بدصورت چہرہ دنیا کے سامنے لا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرکے علاقے میںآبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button