مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیری رہنمائوں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹرائلز کا نوٹس لے :شاہد آفریدی

اسلام آباد25مئی(کے ایم ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر یوںکی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے۔سابق کرکٹر نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیری رہنماں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹرائلز کا نوٹس لے۔

 

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1529357436733337600

واضح رہے کہ بھارت کی ایک خصوصی عدالت 19 مئی کویاسین ملک پر بغاوت، ملک دشمنی، دہشت گردی کے لیے رقوم حاصل کرنے اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کر چکی ہے جس میں یاسین ملک کو آج عمر قیدیا سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔اس سے قبل 10مئی کوآن لائن سماعت کے دوران یاسین ملک نے کہا تھا کہ مجھے بھارت میں عدل و انصاف کی کوئی توقع نہیں اس لیے میں کیس کی پیروی نہیں کروں گا۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ میں کشمیر کی آزادی کے لیے اسی طرح پرامن جدوجہد کر رہا ہوں جس طرح گاندھی، قائد اعظم محمد علی جناح اور بھگت سنگھ نے آزادی کی جدوجہد کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button