مقبوضہ جموں و کشمیر

مسلمانوں کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر عمر عبداللہ برہم

 

سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس طرح کا کوئی انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں ہے جس میں اس کا ایجنڈ افرقہ پرستی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز زہر اگلنا نہ ہو۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کا یہ بیان بی جے پی کے اتر پردیش کے انتہاپسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے بعدسامنے آیا کہ جولوگ ابا جان کہتے ہیں وہ 2017 سے پہلے سارا راشن لے جاتے تھے۔عمرعبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ایک وزیراعلیٰ دوبارہ منتخب ہونا چاہتاہے اور دعویٰ کر رہا ہے کہ مسلمانوں نے ہندوو¿ں کا تمام راشن کھا لیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے کشی نگر قصبے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے”ابا جان کہنے والے“ کہہ کر بھارتی مسلمانوں خاص طور پر ریاستی مسلمانوں کا مذاق اڑایاہے۔آدتیہ ناتھ نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں معذرت خواہانہ سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔”ابا جان“ کی اصطلاح زیادہ تر مسلمان اپنے والد کو مخاطب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button