مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی ضلع بارہمولہ میں تلاشی کارروائی شروع
سرینگر30 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے آج ضلع بارہمولہ میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیو ں نے ضلع کے علاقے وانیگام بالا میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی جاری کررکھی ہے۔ انتظامیہ نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کے علاوہ موبائل فون اور انٹرنٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔