مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر،ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم

سرینگر02اگست (کے ایم ایس)
غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے دو کشمیریوںکی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کاحکم دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجے دھر نے قابض انتظامیہ کو زبیر اشرف خان اور اورنگزیب خان کی کالے قانون کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔ایڈوکیٹ جی این شاہین نے الگ الگ درخواستوں کے ذریعے دنوں کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ کو دونوں کشمیریوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button