مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق رحمانی کی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اسلام آباد 08اگست (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، غاصب صیہونیوں کا نہیں، القدس ہمارا قبلہ اول ہے اور مسجد اقصی کو معراج النبوی ۖکا اعزاز حاصل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی اندھا دھند گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سرزمین پر گولہ باری کی جس کے بعد اس کے خلاف راکٹ حملے شروع ہوئے۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل فلسطین کی مقدس سرزمین کی خودمختاری اور آزادی کو بحال کرنا ہے جس طرح پہلی جنگ عظیم سے پہلے تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں اس وقت تک امن نا ممکن ہے جب تک ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں جموں و کشمیر اور مشرق وسطی میں فلسطینیوں سے فوجی قبضے ، غیر ملکی سامراجی مداخلت اورسازشوں کے ذریعے ان کی ریاستی حیثیت، شہریت، حق خود ارادیت اور آزادی چھینی جاتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے 1948میںاور اس کے بعد جموں و کشمیر کے عوام اور فلسطینیوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے متعدد قراردادیں منظور کیں لیکن برصغیر میں بھارت کی سامراجی ریاست نے جموں وکشمیر پر اور امریکی اور مغربی طاقتوں کے حمایت یافتہ صیہونیوں نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کیا۔ فاروق رحمانی نے کہاکہ صیہونیوں نے فلسطینی عربوں کے قتل و غارت اور لوٹ مار سے پورے خطے کو جہنم بنادیا جبکہ9لاکھ سے زائد بھارتی فوجی کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔حریت رہنما نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حق خود ارادیت اور آزادی دلائے تاکہ انسانیت راحت کی سانس لے سکے اوردونوں خطوں میں امن اور ترقی کا نیادور شروع ہوسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button