مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ کے لوگ ایک دہائی سے زائد عرصے سے پینے کے صاف پانی سے محروم
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے رہائشی ایک دہائی سے زائد عرصے سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام کو بار بار کی اپیلوں اور پانی کی فراہمی کی یقین دہانیوں کے باوجود لوگ بالخصوص کنی باٹھی اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور وہ قدرتی چشموں اور ندی نالوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکام نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے لوگ مایوس ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مسلسل پانی کی قلت کا سامناہے۔ انہوں نے ضلع میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو اجاگر کیا۔